قطر۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تہلکہ مچانے والے وکٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستانی کرکٹر حسن رضاکانام بھی سامنے آگیا۔الجزیرہ کے رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے سری لنکا میں کرکٹ میچ فکسنگ کی نئی سازش بے نقاب کی ہے تاہم اب اس اسکینڈل میں پاکستانی کرکٹر حسن رضا کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔الجزیرہ ٹی وی سے تعلق رکھنے والا ایک رپورٹر بزنس مین کے روپ میں گال اسٹیڈیم کے اسسٹنٹ مینجر تھرانگا اندیکا اور سابق ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس سے ملا اور اس دوران ہونیو الی ساری گفتگو کو خفیہ کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیا، عرب ٹی وی کی ویڈیومیں ہندوستانی کرکٹرکیساتھ حسن رضابھی موجود ہیں۔ تاہم حسن رضا اس گفتگو میں براہ راست شریک نہیں رہے۔الجزیرہ کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی فوٹیج اورریکارڈ ہونے والی گفتگو میں دکھایاگیا ہے کہ رپورٹرگال اسٹیڈیم میں 6 نومبر سے انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان شیڈول میچ کو فکس کرنے کی بات کررہا ہے۔ اس دوران گال اسٹیڈیم کے اسٹاف نے سری لنکا انگلینڈ ٹیسٹ کیلیے پچ خراب کرنیکی یقین دہانی کرائی، رپورٹر نے فکسر سے سوال کیا ٹیسٹ میچ 5 کی بجائے 3 یا 4 روز میں ختم ہوجائیگا جس پر وکٹ فکسر نے جواب دیا ٹیسٹ میچ اس سے بھی جلدختم کروادوں گا۔فکسر نے کہا پچ کو میچ سے 2 ہفتے قبل کھلا چھوڑ دیں گے، پانی بھی نہیں لگائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وکٹ فکسر نے 2017 میں ہندوستان سری لنکا میچ بھی فکس کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ آئی سی سی کا اس اسکینڈل کے حوالے سے کہنا ہے کہ فکسنگ کی مکمل رپورٹ آنے پر تحقیقات کریں گے، جب کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فکسنگ سے متعلق رپورٹ سے آگاہ ہیں۔