کریم نگر۔17مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر کسی بھی شخص کو 50ہزار روپئے تک نقد رقم کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت رہے گی ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میںیہ بات بتائی ۔ ایک شخص 50ہزار روپئے سے زائد ایک روپیہ بھی سفر میں لے جانے پر پولیس کی تنقیح میں اگر مل جائے تو اس نقد رقم کے ضروری وجوہات ‘ شواہد بتانا ہوگا ۔ انتخابی کوڈ عمل میں ہونے کی وجہ سے عوام ‘ کسان ‘ کثیر مقدار میں رقم نہیں لے جاسکتے ۔ عوام اس سے متعلق غور کر کے تعاون کریں ۔ غیر ضروری پریشانیوں میں نہ پڑیں‘ کلکٹر نے انکشاف کیا ۔