پپال گوڑہ میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود کے پپال گوڑہ میں پیش آیا ۔ 23 سالہ اوم رام جو پپالگوڑہ سکریٹریٹ کالونی کا ساکن تھا ۔ کل چھت پر کپڑے سکھانے کے دوران بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ شخص ایک بار میں کام کرتا تھا اور اسی مقام پر رہتا تھا ۔

زیر تعمیر مکان کا شیڈ منہدم ، دو افراد زخمی
حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پولیس حدود میں ایک زیر تعمیر عمارت کا شیڈ منہدم ہونے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کی شناخت 19 سالہ عمران اور 20 سالہ وکرم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر کمریا نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کالونی میں تعمیراتی کام جاری ہیں ۔ عمران اور وکرم یہاں جاری کام میں مصروف تھے کہ شیڈ اچانک منہدم ہوگیا اور دونوں زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ پولیس نے سوپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔