پٹیل فیفا کونسل کے پہلے ہندوستانی رکن

کوالالمپور۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر پرافل پٹیل فیفا کونسل کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور وہ اس عہدہ پر منتخب ہونے والے پہلے ہندوستانی عہدیدار ہیں۔ پٹیل کو 46 میں سے 38 ووٹس حاصل ہوئے ہیں۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے صدر ان 8 امیدواروں میں شامل تھے، جو کہ اس عہدہ کیلئے انتخاب لڑ رہے تھے جوکہ 2019-2023ء میعاد کیلئے ہوئے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ان تمام ارکان سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان کے انتخاب میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔