میسور:یکم ستمبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ پٹے دار(پٹیل)برادری کی جانب سے ریزرویشن دیے جانے کے مطالبے کو لے کر چلائی جارہی تحریک غیر ضروری ہے اور ناقابل قبول ہے۔یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جس استدلال کو لے کر ہریانہ کی جاٹ برادری کے ریزرویشن کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا بالکل وہی لاجک پٹیل برادری کے لیے بھی لاگو ہوتی ہے۔یہ بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابقہ یو پی اے حکومت کی جانب سے جاٹ برادری کو درج فہرست میں شامل کرنے کے اعلامیہ کو رد کر دیا تھا۔جب جاٹ برادری کو عدالت نے ریزرویشن دیے جانے سے انکار کر دیا تھا تو بالکل یہی معاملہ پٹیل برادری کے ساتھ بھی پیش ہوتا ہے اور اس طرح پٹیل برادری کی جانب سے کیے جارہے احتجاج کے کوئی معنی نہیں ہیں۔مسٹر پٹیل نے پٹیل برادری کا نام لیے بغیر اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بھلا کس طرح ایک ایسی قوم جو کسی ریاست کے 70تا 80%اراضی پر قابض ہے ریزرویشن کا مطالبہ کس طرح کر سکتی ہے۔مسٹر کھرگے نے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا یہ تحریک کرناٹک کو بھی متاثر کرے گی کہا کہ میں ایسا نہیں سمجھ سکتا اور کرناٹک میں کسی کے ساتھ ناانصافی کیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور پھر یہاں سابقہ مہاراجہ نے ایسا کوئی کام ہی نہیں کیا جس سے کہا جائے ککہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہو۔