پٹن چیرو کی ربر کمپنی میں آتشزدگی کا واقعہ

 

سنگاریڈی /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی پٹن چیرو کے موضع پاشاہ میلارم میں اگروال ربر کمپنی میں اچانک دوپہر 2.40 منٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ اس وقت کمپنی کی جانب سے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔ متعلقہ عہدیداروں نے پہونچکر شام 5 بجے تک آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ۔ جبکہ فائر بریگیڈ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ پر قابو نہ پانے کی وجہ سے فوری طور پر سنگاریڈی ، بی ایچ ایل ، کوکٹ پلی کے فائر بریگیڈ کو بھی فوری بلالیا گیا اور آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے تاکہ دیگر مقامات پر آگ نہ لگے ۔