پٹنہ میں آج آر ایل ایس پی اجلاس بڑا اعلان متوقع

نئی دہلی ؍ پٹنہ ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایل ایس پی کے صدر اوپیندر کشواہا نے آج کہا کہ نشستوں کی تقسیم کے انتظامات پر برسراقتدار این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں میں تعطل ختم ہوچکا ہے اور چیف منسٹر نتیش کمار کی جانب سے ان کی توہین کے بارے میں ان سے ان کی پارٹی کے ایک اجلاس میں تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دن بدن ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے نتیش کمار پر تنقید میں شدت پیدا کردی تھی۔ کشواہا کو قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی جانب سے صدر مدھیہ پردیش بی جے پی مقرر کرنے کا امکان ہے چنانچہ بہار میں این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کشواہا نے کہا کہ ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات 2019ء میں نشستوں کی تقسیم منصفانہ طریقہ سے کرنا چاہتی ہے۔