پٹلم کے کسانوں کی نظر یں آسمان پر

پٹلم ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماہ جون میں بارش ہونے پر کسان اپنے اپنے کھیتوں میں تخم ریزی کرنے میں مصروف ہوجاتے تھے لیکن امسال بارش نہ ہونے کی وجہ سے ہر کسان کی نظریں آسمان پر بارش ہونے کی منتظر ہے ۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ دھان کے تخم کو خرید کر رکھا ہوا ہے ۔ بلکہ بارش ہونے سے قبل تمام کسان اپنے اپنے کھیتوں کو کاشت کے قابل بناکر رکھا ہوا ہے ۔