پٹلم کے مسلم وفد کا ایم آر او سے اظہار تشکر

ریٹائرڈ تحصیلدار سید علیم الدین قادری کی کامیاب نمائندگی
پٹلم /22 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید علیم الدین قادری تحصیلدار پٹلم سے پٹلم کے ایک مسلم وفد نے تحصیل آفس پہنچ کر پٹلم عیدگاہ کی توسیع کے لئے نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انھوں نے خود عیدگاہ پہنچ کر معائنہ کیا تھا اور عیدگاہ کی خستہ حالت اور توسیع کے لئے ضلع نظام آباد کے کلکٹر کو رپورٹ پیش کی تھی، جس پر کلکٹر نے ایک لاکھ روپئے کا چیک موجودہ تحصیلدار مسٹر ناگیشور کو روانہ کیا، جو ایم ڈی او آفس میں منعقدہ اجلاس میں رکناسمبلی ہنمنت شنڈے کے ہاتھوں قائدین کے حوالے کیا گیا۔ جناب سید عبد الغنی خطیب، مساجد کمیٹی کے صدر جناب محمد عبد الغفور، نائب صدر جناب محمد ولی الدین، معتمد جناب عبد المجید، مساجد کمیٹی کے سابق صدر جناب محمد عبد الکریم، نائب صدر جناب محمد منیر الدین، جناب محمد یوسف الدین، جناب محمد ابراہیم جنید، ایس ایم سی چیرمین جناب شیخ محبوب، جناب سید حسن، جناب شیخ کریم، جناب شیخ غوث، جناب سید رحمت اللہ، جناب عبد الرؤف، جناب محمد سمیع، جناب محمد ابراہیم فروٹ مرچنٹ، جناب سید احمد خاں، جناب محمد خورشید، جناب شیر خاں اور نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین نے وظیفہ یاب تحصیلدار جناب سید علیم الدین قادری سے اظہار تشکر کیا۔