پٹلم۔25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے قریشی برادران کو پٹلم مساجد کمیٹی کے نومنتخبہ صدر ‘ نائب صدر ‘ اراکین کمیٹی ممبروں کی جانب سے چند ہدایتیں دی گئیتھی ۔ ہدایتوں کو قریشی برادران نظرانداز کرتے ہوئے من مانی کررہے ہیں ۔ ہفتہ میں چار دن مسلسل گوشت فروخت کرنا ‘ صاف صفائی کا خیال رکھنا ‘ گاہکوں سے حسن سلوک کرنا ‘ تین فٹ کی اونچائی پر گوشت کی دکانیں لگانا ( گوشت تولنے کے باٹ صحیح رکھنا ) ‘ ان تمام چیزوں کو عمل میں نہیں لاتے ہوئے قریشی برادران عوام کو پریشان کررہے ہیں ۔ مستقر پٹلم کے چند افراد مساجد کمیٹی کے صدر سے اس تعلق سے نمائندگی کی کہ قریشی برادران کو طلب کرتیہ وئے ان سے ساری باتوں کی واقفیت حاصل کرتے ہوئے سخت نوٹ لے تاکہ قریشی برادران اپنی حرکتوں سے باز آئے ۔ فجر کے بعد سے صبح 10بجے تک ہر قریشی اپنی گوشت کی دکانیں چالو رکھے ۔