پٹلم /4 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ جکل رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے نے ایجوکیشن آفیسر ایجوکیشن کمشنر سے نمائندگی کرتے ہوئے مستقر پٹلم پر ڈگری کالج کی منظوری حاصل کی ہے ۔ بچکنڈہ ڈگری کالج کے پرنسپل مسٹر جے سنت کمار پٹلم کا دورہ کرتے ہوئے مستقر پٹلم کے گورنمنٹ جونئیر کالج کے پرنسپل مسٹر شیخ سلام سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات بیان کرنے پر انہوں نے منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر جرنی کانت ریڈی ، پٹلم تحصیلدار مسٹر تارا سنگھ مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام کو فون کے ذریعہ اطلاع دی ۔ مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام نے 7 ایکر گرام پنچایت کی خالی اراضی کی نشاندہی کرائی ۔ اس موقع پر منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی نائب صدر مسٹر نرساگوڑہ پٹلم تحصیلدار مسٹر تارا سنگھ ، وی آر او مسٹر ماروتی مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام ، ٹی آر ایس پارٹی لیڈر مسٹر جے سرینواس ریڈی کوٹلا راجو ، بچکنڈہ گورنمنٹ ڈگری کالج پرنسپل مسٹر جے سنت کمار ، گورنمنٹ جونئیر کالج پٹلم مسٹر شیخ سلام کے علاوہ مقامی سماجی قائدین اے بی وی پی کے نوجوانان موجود تھے ۔