پٹلم میں ٹی آر ایس کا فتح جلوس

پٹلم 27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ جکل سے ٹی ار ایس پارٹی کے امیدوار نو منتخبہ رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے ظہیر آباد پارلیمنٹ سے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ مسٹر بی جی راو پاٹل، ٹی آر ایس پارٹی کے زیڈ پی ٹی سی امیدوار مسٹر پرتاب ریڈی، ایم پی ٹی سی مسٹر رجنی کانت ریڈی، جے اے سی کنوینر مسٹر جی جگدیش ،اے وینکٹ رام ریڈی، ٹی آر ایس منڈل پارٹی صدر مسٹر سرینواس ریڈی،مسٹر رمیش جے سرینواس ریڈی، مسٹر شیخ کریم ،شیخ محبوب ، سید رحمت اللہ کے علاوہ پارٹی قائدین کی کثیر تعداد پٹلم کے مشہور و معروف بانسواڑہ چوراہیں سے ڈی جے لگاکر دھوم دھام طور پر جلوس نکالا ۔ پٹلم کے مختلف راستوں سے جلوس کے ذریعہ عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ رائے دہندے ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دیکر کامیابی دلانے پر ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے عوام سے خوش ہے۔حلف لینے کے بعد عوام سے کئے وعدوں کو ایک ایک کر کے پائے تکمیل کو پہونچائے تو عوام کو راحت ملے گی۔