پٹلم میں نوتعمیر مسجد کا افتتاح

پٹلم ۔21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم میں تین مساجد ہے ‘ عیدگاہ پٹلم کے عقب میں حال ہی میں چوتھی نوتعمیر مسجد کا کام تکمیل ہوچکا ہے ۔ مساجد کمیٹی کے صدر جناب محمد عبدالقدوس کی اطلاع کے بموجب 23 نومبر بروز اتوار صبح 10بجے سے ظہر کی نماز تک علماء اکرام کے بیانات ہوں گے ۔ ظہر کی نماز کے ساتھ مسجد کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ شہریان پٹلم کے علاوہ اطراف و اکناف کے حضرات زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمائیں ‘ بعد ظہر کے تمام حضرات کیلئے طعام کا نظم بھی رکھا جارہا ہے ۔