پٹلم میں منڈل پریشد کے اجلاس کا انعقاد

پٹلم /23 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہنمنت شنڈے نومنتخبہ ضلع نظام آباد کے صدرنشین مسٹر راجو دفعیدار ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، نائب صدر مسٹر نرساگوڑ ، ایم پی ٹی سیز ، معاون رکن جناب شیخ کریم مارکٹ کمیٹی چیرمین مسٹر کرشنا ریڈی دورا ، مقامی سرپنچ مسٹر اجئے ، گنگارام پٹلم تحصیلدار مسٹر ناگیشور راؤ ، ایم پی ڈی او مسٹر سرینواس گوڑ اسپیشل آفیسر کے ہمراہ مختلف سرکاری عہدیداروں کے ساتھ منڈل پرجا پریشد کے میٹنگ ہال میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا ۔ اس سے قبل رکن اسمبلی کے ہمراہ تمام سیاسی جماعت شیشو مندر اسکول کا دورہ کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم و تربیت کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں منڈل آفس کے مقابل سرکاری طور پر 5 شیٹروں کے عمل یمیں سے ڈپارٹمنٹ کے ایک ایک آفیسر کو شہ نشین پر بلاکر ہمارا گاؤں ہمارا منصوبہ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ایم ای او مسٹر ہری سنگھ سے مستقر پٹلم کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں کے اسکولس سے متعلق معلومات حاصل کی ۔کچھ اسکولس میں مزید جماعتوں کی تعمیر اور اساتذہ کے تقررات کے مطابق معلومات حاصل کیلئے کوآپشن ممبر جناب شیخ کریم نے کہا کہ اردو اسکول میں اول جماعت کا آٹھویں جماعت تک تعلیم کا نظم چل رہا ہے ۔ نویں جماعت اور دوسیں جماعت تک کی منظوری دلانے کیلئے رکن اسمبلی کو توجہ دلائی گئی ۔ تمام سرکاری عہدیداروں کی رپورٹ پر غور کرکے ہمارا گاؤں ہمارا منصوبہ پروگرام کو کامیاب بناتے ہوئے ہر مسائل کو حل کرنے کا بھرپور تیقن دیا ۔ بعد ازاں تمام سیاسی قائدین کی شال پوشی و گلپوشی عمل میں لاتے ہوئے اجلاس اختتام پر کیا گیا ۔