پٹلم میں قریش برادری کی دوسرے دن بھی ہڑتال

پٹلم۔/21فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پٹلم کے قریش برادری کی جانب سے شروع کردہ بڑے جانوروں کے گوشت کے کاربار کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوچکی ہے۔ منڈل پٹلم کے جمعیت القریشی ایکشن کمیٹی کے صدر جناب محمد شادول پاشاہ جناب محمد چاند نے بتایا کہ حلقہ کے پانچ منڈلوں کے علاوہ دیگر مقامات کے ویکلی مارکٹ سے ہم لوگ بڑے جانوروں کی خریدوفروخت کرکے جانوروں کی حمل و نقل کے دوران فرقہ پرست بجرنگ دل، آر ایس ایس کارکنوں کی سرگرم حرکتوں سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں جس کے باعث قریش برادری نے بڑے جانوروں کی خرید و فروخت کرنا بند کردیا ہے۔