پٹلم ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بودھن کے ڈاکٹر مسٹر وینگلا سنیل کمار چودھری پیشہ سے ایک ڈاکٹر ہے ۔ ظہیرآباد پارلیمنٹ سے عام آدمی پارٹی کی جانب سے آنے والے 30اپریل کے انتخابات سے چناؤ لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے حلقہ رکن اسمبلی کے پانچ منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ ’’عام آدمی پارٹی‘‘ عوام کا ہر حال میں خیال رکھتی ہے ۔ آج تک عوام کانگریس پارٹی ‘ ٹی ڈی پی ‘ بی جے پی کو اپنا ووٹ دے کراقتدار پر لایا ۔ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا ؟ ایک بار ظہیرآباد پارلیمنٹ سے مجھے کامیاب کروائیں ‘ میں آپ کے ہر مسائل کو حل کروں گا ۔ میری پارٹی کا انتخابی نشان ’’جھاڑو ‘‘ ہے ۔