پٹلم ۔ 9 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے گورنمنٹ ڈاکٹروں ، کمپاؤنڈرس اور نرسوں نے ڈاکٹر پدماوتی کے قیادت میں ایک ریالی نکالی ۔ اس ریالی میں میں ڈاکٹر شیو کمار ، ڈاکٹر ملیش ، کمپوڈر نارائنا کے علاوہ نرسس موجود تھے ۔ ڈاکٹر پدماوتی نے کہا کہ ہر انسان اپنے صحت کا خیال رکھتے ہوئے کام کرے ۔ بیماری چھوٹی ہوں یا بڑی گورنمنٹ ہاسپٹل آکر اپنے صحت کی جانچ کرائیں ۔ منڈلوں اور دیہاتوں میں گورنمنٹ ہاسپٹل کی سہولتیں موجود ہے ۔ غریب مستحق عوام گورنمنٹ ہاسپٹل سے رجوع ہو کر استفادہ کریں ۔