پٹلم۔ 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل میں چار زیڈ پی ٹی سی امیدوار انتخابات میں حصہ لیا۔ ٹی آر ایس پارٹی سے مسٹر پرتاب ریڈی، کانگریس سے مسٹر بال ریڈی پٹیل، تلگو دیشم پارٹی سے مسٹر کرشنا مورتی، بی جے پی سے مسٹر ششی دھر نے مقابلہ کیا۔ ایم پی ٹی سی میں 56 امیدواروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ پٹلم منڈل میں 14 وارڈز ہیں۔ آنگن واڑی ٹیچرس گلی گلی گھر گھر الیکشن کے سلپ برابر تقسیم نہیں کرنے پر رائے دہندوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع پریشد ہائر ہائی اسکول اور ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں پولنگ مراکز قائم کئے گئے۔ دوپہر کے دو بجے تک 59 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ پٹلم میں پولیس کا معقول بندوبست رہا۔ انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔