پٹلم میں جلسہ شان مصطفی کے پوسٹر کی رسم اجرائی

پٹلم۔/15 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم مساجد کمیٹی کے صدر جناب سید عبدالباسط کی اطلاع کے بموجب جلسہ شان مصطفی 21 نومبر بروزچہارشنبہ دوپہر 12 بجے مسجد طور، آٹو نگر پٹلم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ کی نظامت محمداسعد امام مسجد طور پٹلم کریں گے۔ مولانا سید بشیر الدین حسامی ناظم مدرسہ مصباح العلوم حیدرآباد کی زیر صدارت جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ مولانا مفتی محمد تنظیم عالم قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد، مولانا سید عابد قاسمی ناظم مدرسہ قاسم العلوم نظام آباد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔