پٹلم /19 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں آج جامع سروے کا کام انجام دیا گیا ۔ جس کے دوران تمام سرکاری و خانگی ادارے بند رہیں ۔ صبح کے اولین ساعتوں میں بانسواڑہ ڈپو کی چند بسیں چلائی گئیں ۔ پٹرول پمپس ، تمام بنک ، دکانیں ، ہوٹل ، پان شاپ وغیرہ سب کے سب بند تھے ۔ سروے کے دوران سڑکوں پر عوام نطر نہیں آئے ۔ پٹلم کے بعض مکانوں پر گرام پنچایت آگن واڑی ورکرس اسٹیکر نہیں چسپاں کرنے کی شکایت تحصیلدار گرام پنچایت ای او کے پاس کی ۔