پٹلم ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے گرام پنچایت کے جانب سے دکانات اور مکانات کے ٹیکس کی وصولی جنگی طور پر کی جارہی ہے ۔ گرام پنچایت کے عملے میں ای او مسٹر وٹھل ریڈی ، کشٹاریڈی ، مینو کے علاوہ گرام پنچایت کا عملہ علاقوں میں ٹیکس کی وصولی کیلئے نکلا ۔ محمد ولی الدین کے رائس ملز کا ٹیکس جملہ 3000 روپئے باقی وصولی پروگرام پنچایت عملہ پہونچا ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گرام پنچایت کا عملہ رئس میل کے اشیاء ضبط کرنے کی کوشش میں تھے ۔ رئس میل کے مالک کے فرزند ٹیکس ادا کرنے پر رقم حاصل کرتے ہوئے انہیں رسید حوالے کی گئی ۔