پٹلم میں بارش کسانوں میں مسرت کی لہر

پٹلم ۔ 28 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم منڈل کے اطراف و اکناف کے منڈلوں میں دیہاتوں میں تقریباً ایک گھنٹہ موسلادھار بارش ہوئی اس کے بعد آدھا گھنٹہ ہلکی سی بارش ہونے پر کسانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ آج صبح سے ہی کسان سوسائٹی پر جمع ہو کر کھڑی فصلوں کو کھاد ادویات خریدنے کیلئے اطراف و اکناف دیہاتوں سے آئے ایک لمبی قطار میں کھڑے ہو کر اپنے نمبر آنے کا انتظار کرتے دیکھا گیا ۔ بارش کی وجہ سے خستہ حالت سڑک پر گڈھے کھڈوں میں پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے راہگیروں کے ساتھ ساتھ موٹر سیکل ، آٹوں ڈرائیورس کو راہ ہموار کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔