پٹلم میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پرامن انعقاد

پٹلم /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونئیر کالج کے پرنسپل جناب شیخ سلام نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا اختتام پرامن طور پر ہوا ہے ۔ 25 م ارچ سے ایس ایس سی امتحانات کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ۔ مستقر پٹلم میں دو مراکز قائم کئے گئے ۔ اردو اپر پرائمری اسکول کے صدر مدرس کی اطلاع کے بموجب اول جماعت تا پنجم جماعت صبح 8 بجے سے 12.30 بجے تک اسکول کے اوقات رہیں گے ۔ اس طرح چھٹویں جماعت تا نویں جماعت کیلئے دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک اوقات مقرر کئے گئے ۔ طلباء و طالبات کو امتحانات کے نظام الاوقات کے ذریعہ اطلاع کردی گئی ہیں ۔