پٹلم 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر جامع مسجد پٹلم میں اگریکلچرل مارکٹ چیر مین مسٹر کرشنا ریڈی بابو راو) کی جانب سے دعوت افطار پارٹی کے ساتھ ساتھ بعد مغرب کے مسجد ہذا کے مدرسہ کے احاطہ میں جامع مسجد کے علاوہ مسجد طور پٹلم ،مسجد قباء پٹلم کے روزے داروں نے مصلیان کو کھانے کی دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار پارٹیمیں اگریکچرل مارکیٹ چیر مین کے ہمراہ اگریکلچر مارکیٹ کے ڈائرکٹر جناب سید حسن مارکیٹ یارڈ کے آفیسر،مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگا رام ،نائب سرپنچ جناب محمد نعیم ،سابقہ مارکیٹ کمیٹی چیر مین مسٹر بال ریڈی پٹیل ،کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر مسٹر کے راملوں راشن ڈیلر مسٹر بشاٹی راملو،خطیب جناب سید عبدالغنی، ،سابقہ کاپشن ممبر جناب سید شمش الدین پٹیل،سابقہ مساجد کمیٹی کے صدر جناب محمد عبدالکریم ،معتمد جناب عبدالمجید ، جناب سید غوث ، جناب برہان الدین وارڈ ممبر مسٹر شبرم ریڈی، مسٹر سدرشن گوڑ، جناب سید شفیع ، جناب محمد ابراہیم جنیدی کے علاوہ دیگر معززین حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔دریں اثناء پٹلم منڈل کے حسنا پور دیہات میں ٹی آر ایس پارٹی ایم پی ٹی سی مسٹر راملو نائک کی جانب سے مستقر حسنا پور کے ٹی آر ایس پارٹی لیڈر مسٹر سید رحمت اللہ کی زیر نگرانی افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میںمنڈل پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ،زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی ، معاون رکن جناب شیخ کریم ، ایم پی ٹی سیز پٹلم سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی ،مائنی اقلیتی سیل کے صدر جناب محمد یوسف الدین کے علاوہ دیگر معززین حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔