پٹلم میں آٹو مالکین کا جشن

پٹلم ۔ 17 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آٹو کا سالانہ ٹیکس آٹو مالکین ہر سال گورنمنٹ کو ادا کرتے تھے ۔ ٹی آر ایس پارٹی سربراہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ انتخابات میں آٹو مالکین سے ٹیکس کی معافی کی جائے گی ایسا وعدہ کیا تھا ۔ انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی حاصل ہونے پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے اعلان کردیا کہ آٹو کا سالانہ ٹیکس معاف کردیا گیا آٹو مالکین کو کوئی ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آٹو یونین ڈرائیور و مالکین ، قائدین اس خوش خبری کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹلم کے مشہور و معروف چوراہے کے علاوہ تمانگر روڈ پٹلم چوراہا پر جشن مناتے ہوئے آتشبازی کی گئی ۔ عوام میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے جوش و خروش دیکھا گیا ۔ اس موقع پر جے اے سی کنوینر مسٹر بی جگدیش ، منڈل پریشد نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ، منڈل سرپنچ معاون رکن جناب شیخ کریم ، لکشمن ، محمد شریف ، محمد مشیر خان ، شیخ محبوب ، عبدالجبار کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔