پٹلم میں آج ذکر و سلوک پروگرام

پٹلم ۔18فبروری ( ذریعہ فیاکس) خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ مرکز خدمت خلق حیدرآباد کے زیراہتمام اہلیان پٹلم ضلع نظام آباد کی جانب سے بتاریخ 19فبروری 2015ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام مسجد وحیدیہ مکتوم عیدگاہ روڈ پٹلم ضلع نظام آباد میں ذکر و سلوک کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ حافظ قاری محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری پروگرام کی صدارت کریں گے ‘ساتھ ہی ’’ ذکر کی فضیلت و اتحاد ملت کی ضرورت ‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے جبکہ پٹلم کی معروف دینی شخصیت جناب سید عبدالغنی امام و خطیب جامع مسجد پٹلم سرپرستی کریں گے ۔ پروگرام میں شہر حیدرآباد کے معزز علماء مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے ‘ پروگرام کا آغاز مشہور قاری حافظ عبدالباری کی قرات کلام پاک سے ہوگا اور بارگاہ نبویﷺ میں ممتاز نعت خواں ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری‘ حافظ تاج الدین سعید اور نوجوان ثناء خواں مولوی حافظ عبدالواسع نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ نظامت کے فرائض مفتی عبدالمنعم فاروقی ناظم تعلیم یافتہ مدرسہ صفہ حیدرآباد و خطیب جامع مسجد اشرفی گولکنڈہ حیدرآباد انجام دیں گے ۔