پٹلم میں آبدار خانہ کا افتتاح

پٹلم ۔9 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے روبرو دفاتری چٹ فنڈ کی جانب سے آبدار خانہ کا افتتاح ایم پی ٹی سی صدر مسٹر بی جگدیش کے ہاتھوں عمل میں لایا گیا ۔ بعدازاں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں مختلف مقامات سے مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں لایا ہوں ۔