پٹلم منڈل میں شدید گرمی کی لہر

پٹلم ۔28مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل اور اس کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں شدید گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ صبح 8بجے سے شام 6بجے تک گرم لو رہنے سے عوام کیچہل پہل بالکل کم ہوگئی ہے ۔ بازار میں خرید وفروخت میں کمی ہوگئی ۔ دوپہر کے وقت قومی سڑکوں پر عوام کی چہل پل نہیں ہونے کی وجہ سے سڑکیں سنسان نظر آرہی ہے ۔ کولڈرنکس اور ٹھنڈے پانی ‘ لیموں شربت ‘ لسی ‘فروٹ جوس کے کاروبار عروج پر چل رہے ہیں ۔ شدید گرمی کی وجہ سے عوام گھروں میں فیان اور کولر کے قریب رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔