پٹلم سڑک پر 2 آٹو ز کے درمیان تصادم

پٹلم۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے مارکٹ کمیٹی کے مقابل ہائی وے پر پٹلم سے کوڑبگل کی سمت آٹو رکشا جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک اور آٹو رکشا اچانک آگیا اور دونوں آٹوز میں تصادم ہوگیا۔ دونوں آٹوؤں میں سوار مسافروں کے کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ انہوں نے پٹلم گورنمنٹ ہاسپٹل سے رجوع ہوکر طبی امداد حاصل کی۔