پٹلم تا کاماریڈی مزید بسیس چلانے کا مطالبہ

پٹلم /18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم سے کاما ریڈی ڈپو کی آر ٹی سی بس صبح پانچ بجے، جو کہ پٹلم نائٹ آؤٹ بس کاماریڈی کے لئے روانہ ہوتی ہے، اس کے بعد کاماریڈی سے پٹلم ساڑھے گیارہ بجے پہنچ کر دوپہر بارہ بجے پٹلم سے کاماریڈی روانہ ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک بس ساڑھے چار بجے پٹلم پہنچ کر شام پانچ بجے کاماریڈی کے لئے روانہ ہوتی ہے، یعنی دن بھر میں صرف تین بسیں پٹلم سے کاماریڈی کے لئے چلائی جاتی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ صبح پانچ بجے اور دوپہر بارہ کے درمیان ایک بس اور چلائی جائے، اسی طرح دوپہر بارہ بجے اور شام پانچ بجے کے درمیان بھی ایک بس چلائی جائے، جس سے مسافروں کو سہولت ملے گی۔ واضح رہے کہ کاماریڈی سے نظام ساگر کے لئے کافی بسیں چلائی جا رہی ہیں۔