پٹلم ۔ 28 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے آاندھرا بنک ، اسٹیٹ بنک آف انڈیا ، اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد ، سوسائٹی بنک میں کثرت سے عوام کی قطار دیکھنے میں آئی ۔ ریاست تلنگانہ کی جانب سے وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے کھیتوں کے لون کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں میں ایک مسرت کی لہر دوڑادی ۔ کسانوں اپنے اپنے پٹہ پاس بک ، درخواست فارم کے ساتھ بنک مینجر سے رجوع ہوتے ہوئے قرض جات کو معاف کرنے میں مصروف دیکھا گیا ۔ دوسری طرف اولیا طلبہ کے کھاتے کھولنے کیلئے بنکوں کے آفیسران سے رجوع ہوتے ہوئے طلبہ کے اکاونٹ کھولنے میں مصروف دکھائی دے رہیں ہے۔