پٹری عبور کرنے کے دوران 2 ہلاک

حیدرآباد یکم / اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور نامپلی کے ریلوے حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تاہم ان دونوں واقعات میں مہلوک افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گورہ کے مطابق 30 سالہ نامعلوم شخص جو کل حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 60 سالہ نامعلوم خاتون جو کل دبیرپورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم ٹرین کے سامنے ہلاک ہوگئی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔