حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک سافٹ ویر کمپنی کا ملازم ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ جناردھن جو پیشہ سے انفورسیس کمپنی کا سیکوریٹی سوپر وائزر تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں رہتا تھا وہ کل نیچر کیور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔