پٹریاں عبور کرنے کے دوران سافٹ ویر انجنئیر ہلاک

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران مشتبہ طور پر ایک سافٹ ویر انجینئیر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 31 سالہ کے کرشنا موہن پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کرشنا موہن پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ ہائی ٹے سٹی علاقہ میں واقع ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ موہن کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں رہتا تھا اور ایلور ضلع مغربی گوداوری کا متوطن تھا ۔ وہ کل حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔