پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن شمس آباد میں پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پربھاوت ساویا 45 سالہ ساکن شاہ پور آج ان کی بیوی کے لکشمی کے ساتھ پٹریاں عبور کر رہا تھا کہ لکشمی پٹریوں سے پلیٹ فارم پر چڑھنے میں کامیاب ہوگئی اور اس کا شوہر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔