پٹریاں عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک

حیدرآباد 25 جنوری (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران مسیتری حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 50سالہ محبوب متوطن تماجی پیٹ محبوب نگر آج صبح فلک نما ،اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ ٹرین حادثہ کا شکار ہوکر فوت ہوگیا ۔40 سالہ لکشمن ساکن بنڈلہ گوڑہ یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔