پٹرول 3.38 اور ڈیزل 2.67 روپئے فی لیٹر مہنگا

نئی دہلی ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 3.38 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.67 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ گذشتہ دو ماہ سے کمی کا رجحان ختم کرتے ہوئے پھر ایک بار غیرمعمولی اضافہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں آج نصف شب کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 63.47 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 52.94 روپئے فی لیٹر ہوجائے گی۔ گذشتہ 15 دن میں بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ کی وجہ سے ایندھن کی قیمت میں اضافہ ضروری ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے متواتر چار مرتبہ قیمت میں کمی کی جاتی رہی ہے۔ چنانچہ 16 اگست کو پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔