پٹرول کے ساتھ ’’پانی‘‘ آنے پر صارفین کا احتجاج

یلاریڈی۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل رام ریڈی علاقہ کے HP پٹرول بنک پر پٹرول کے ساتھ ساتھ پانی بھی آنے پر صارفین احتجاج پر اُتر آئے۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین روزانہ اس HP پٹرول بنک سے اپنی گاڑیوں کیلئے پٹرول خریدتے ہیں۔ ایک شخص بوتل میں پٹرول حاصل کرنے پر اس میں نچلے حصہ میں پانی جمع رہا۔ اس طرح اور صارفین کو بھی پٹرول میں پانی ملا آنے سے صارفین احتجاج کرنے لگے اور عہدیداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سیول سپلائیز ضلعی عہدیداروں کو اس طرف توجہ کرنے کی صارفین نے مانگ کی جہاں عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ پولیس نے پہنچ کر احتجاجیوں کو سمجھاتے ہوئے احتجاج ختم کروایا اور پٹرول بنک مالک کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔