کریم نگر میں پٹرول بنک کا افتتاح ، جیل آئی جی کی مخاطبت
کریم نگر۔ یکم نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں جیلوں کے اخراجات کیلئے سالانہ 100 کروڑ روپئے کا خرچ آرہا ہے۔ اب کریم نگر میں جیل کی جانب سے قائم کردہ پٹرول پمپ سے کافی حد تک نفع حاصل ہورہا ہے۔ محکمہ جیل آئی جی نرسمہیا نے واقف کروایا۔ کریم نگر مضافات میں پداپلی اوور برج کے پاس جیل کی طرف سے آئی او سی ایل پٹرول بنک کا انہوں نے چہارشنبہ کو افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر میں آج شروع کردہ دوسرا پٹرول بنک ریاست میں 17 واں ہے۔ ریاست میں جیل کے زیراہتمام 100 پٹرول بینکوں کے قیام کے منصوبہ کے تحت آگے قدم بڑھایا جارہا ہے۔ پٹرول بنک میں فی الحال 700 کروڑ تک بیوپار ہورہا ہے۔ صنعتوں کی جانب سے ایکسو کروڑ کا بیوپار ہورہا ہے۔ وقتی جذبات غصہ میں جرائم کرجانے والے جیل میں سزائے قید پوری کرلینے والوں، چھوٹنے والے قیدیوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے مختلف قسم کی تربیت دی جاکر آئندہ انہیں روزگار فراہم ہو، پھر سے کوئی جرم نہ کرنے پائیں۔ انہیں پٹرول بنک پر ملازم رکھا جارہا ہے۔ پٹرول بنک میں ملازم رکھ کر ماہانہ 12,000 روپئے دیئے جارہے ہیں۔ ورنگل رینج ڈی آئی جی مرلی بابو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں تیار کئے گئے اشیاء کی فروخت کیلئے منڈلس کو دو آؤٹ لیٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ جیل شاخ عہدیدار کے جائزہ لینے کے بعد بہت سارے اصلاحات لائے گئے ہیں۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دشرتھ ریڈی، وی موہن ریڈی، جیلر وجئے ڈپٹی جیلر موجود تھے۔