پٹرول کا سرقہ کرنے والا بین ریاستی گروہ گرفتار

بھونگیر۔30مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے بی بی نگر پولیس نے ایچ پی سی ایل کے پٹرول کا سرقہ کرنے والے بین ریاستی گروہ کو گرفتار کر کے ریمانڈ کیا ۔ واقعات کے بموجب ممبئی کا متوطن گروہ کا سردار مصطفیٰ منظور علی خان جو سابق میں بھی اس طرح کی وارداتوںکو انجام دے چکا ہے ۔ اس نے دیپک ‘ شیخ احمد ‘ سید ذاکر ( ممبئی) ‘ ضلع کریم نگر کے ویملواڑہ منڈل کے موضع شتراج پلی کے ساکن آر وینوگوپال ‘ جی راجکمار اور کوتہ پلی کے ساکن پرمود وغیرہ سے ایک گروہ تشکیل دے کر جرائم کی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ ملزمین حیدرآباد کے مضافات اور سنسان علاقوں کا انتخاب کر کے اپنی وارداتیں انجام دیتے تھے ۔ اس دفعہ اپنا نشانہ وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد پائپ لائن کے ذریعہ روانہ کئے جانے والے پٹرول کو بی بی نگر منڈل کے موضع پ,مٹی سوامارام موضع کے سنسان علاقہ سے پٹرول کے سرقہ کی واردات کو کافی منصوبہ سے انجام دینے کی کوشش کے باوجود بی بی نگر پولیس ایس آ:ی پرنیت کمار کی چوکسی کی وجہ سے گروہ کے ساتھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مزید ان کے قبضہ سے ایک سوئفٹ کار ‘ ایک آٹو اور پٹرول نکالنے کے اوزاروں کے علاوہ دو چاقوؤں کو ضبط کرتے ہوئے ملزمین کو ریمانڈ کیا گیا ۔ ڈی ایس پی بھونگیر موہن ریڈی نے ایس آپی پرنیت کمار کی کامیاب مساعی کی ستائش کرتے ہوئے پولیس کے دیگر عملے کشٹیا ‘ سرینواسلو ‘ کروناکر ‘ یادیا ‘ جبار ‘ ہریش ‘ رمیش اور مرلی کو نقد انعام سے نوازا ۔ اس موقع پر پولیس کیدیگر عملے کے علاوہ ٹریننگ ایس آئی عارف بھی موجود تھے ۔