پٹرول ٹینکرس مالکین کی ہڑتال ختم

14.5فیصد ویاٹ کی برخواستگی سے حکومت تلنگانہ کا اتفاق
حیدرآباد ۔30مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گذشتہ شب سے پٹرول ٹینکرس اور ایل پی جی ٹرکس مالکین کے ساتھ پٹرولیم کارپوریشن عہدیداروں کی ہوئی بات چیت کامیاب رہی  اور اس طرح پٹرولیم کارپوریشن عہدیداروں اور حکومت کے عہدیداروں کی خصوصی دلچسپی اور برسرموقع فیصلہ کی روشنی میں پٹرول ٹینکرس اور ایل پی جی ٹرکس مالکین کی شروع کردہ ہڑتال فی الوقت روک دی گئی ۔ بتایا جاتا ہیکہ پٹرولیم پروڈکٹس کے ٹرانسپورٹ پر عائد کردہ 14.5 فیصد ٹیکس سے دستبرداری اختیار کرنے کا پٹرولیم کارپوریشن اداروں نے یہ فیصلہ کیا اور اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ٹرک مالکین کا ٹیکس برداشت کرنے ٹیکس عائد کئے بغیر واجب الادا بقایا جات ادا کرنے سے بھی پٹرولیم کارپوریشن عہدیداروں نے اتفاق کیا جس کی روشنی میں ہی عارضی طور پر شروع کی گئی ہڑتال کو روک دینے کا ٹینکرس و ٹرکس مالکین اسوسی ایشن نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا تاہم آئندہ دن ریاستی چیف سکریٹری کے ساتھ پٹرول ٹینکرس مالکین نے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پٹرول  ڈیلرس اسوسی ایشن نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت تلنگانہ پٹرولیم اشیاء پر عائد کئے جانے والے مکمل ٹیکس سے دستبرداری اختیار کرے گی اور آئندہ دنوں میں ( مستقبل میں ) پٹرول ڈیلرس ‘ پٹرول ٹینکرس وغیرہ پر عائد کئے جانے کی صورت کسی اطلاع کے بغیر ہڑتال شروع کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔