حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا موٹرس نے آج اپنی ٹاٹا نیکسن کار کو لانچ کیا ۔ اس کار کی خوبی یہ ہے کہ یہ ’ امپکٹ ڈیزائن ‘ کے فلسفہ پر مشتمل ہے جس کے ذریعہ عالمی سطح کی بہترین ڈیزائن کے ساتھ ’ بیسٹ ۔ ان ۔ کلاس ‘ ٹکنالوجی کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔ ٹاٹا NEXON کی ابتدائی قیمت کو متعارف کرتے ہوئے اسے شوروم سے 5,92,356 روپئے میں حاصل کیا جاسکتا ہے جو دراصل پٹرول سے چلنے والی کار ہے اور ڈیزل کی قیمت شوروم سے 6,92,474 روپئے مقرر کی گئی ہے جو SUV کے زمرے میں انتہائی مسابقت والی قیمت ہے ۔ آج سے ٹاٹا NEXON ہندوستان کے 650 ٹاٹا کے مسلمہ آؤٹ لیٹس پر برائے فروخت دستیاب رہے گی ۔ اس موقع پر پاسنجر وہیکل بزنس یونٹ ٹاٹا موٹرس کے صدر مسٹر مینک پاریک نے کہا کہ اس نوعیت کے پروڈکٹس لانچ کرنے کا مقصد نہ صرف برانڈ کو مقبولیت دینا ہے بلکہ گاہکوں کے اطمینان اور خواہشات کو بھی مد نظر رکھنا ہے ۔ ٹاٹا NEXON پانچ انتہائی خوشگوار رنگوں میں دستیاب رہے گی ۔ جیسے ویرمونٹ ریڈ ، موروکن بلیو ، سیاٹل سلور ، گلاسگوگرے اور کلگری وائیٹ ۔ میڈیا رابطہ انفارمیشن ، ٹاٹا موٹرس کارپوریٹ کمیونیکیشنز ۔ ای میل indiacorpcomm@tatamotors.com ، ٹیلی فون +9122-66657613 ، ویب سائٹ tatamotors.com ملاحظہ کریں ۔۔