پٹاخوں کی دکانات کے قیام میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت

کریم نگر ۔30اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیپاولی تہوار کے ضمن میں عارضی پٹاخوں کی دکانوں کے قیام میں حفاظتی و احتیاطی اقدامات کرنے ضلع جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو نے چہارشنبہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں پٹاخوں کی دکانوں کی منظوری و دکانوں کے قیام کیلئے آر ڈی اوز ‘ میونسپال کمشنرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں پر عوام کی چہل پہل نہ ہو وسیع خالی میدان میں پٹاخوں کے دکانات کیلئے منظوری دینے عہدیداران کو ہدایت کی ۔ مجلس بلدیات میں ‘ میونسپالٹیوں میں ‘ نگر پنچایت کے حدود میں ‘ پٹاخوں کی دکان لگانے کیلئے موزوں خالی جگہ متعلقہ آر ڈی اوز ‘ میونسپال کمنشرس ‘ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر ‘ پولیس عہدیداران مشترکہ طور پر مقامی سطح کا معائنہ کر کے تجاویز داخل کرنے ہدایت کی ۔ کریم نگر ‘ راما گنڈم جیسے شہروں میں ایک ہی مقام پر نہیں بلکہ دو تین مقامات پر دوکانوں کا قیام کریں ‘ اس کیلئے موزوں جگہ کا انتخاب کریں ۔ دکانوں کے مقام پر آتش فرو گاڑی گھوم سکے ‘ درکار جگہ مختص کریں ۔ برقی کا مناسب انتظام کریں ۔ دکانوں کی تشکیل میں لکڑی اور کپڑے کا استعمال نہ کریں ۔ صرف ٹین شیڈ سے بنائیں ‘ ایک مقام پر 50 پٹاخوں کی دکانوں سے زیادہ منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ دکانوں کے پاس ریت ‘ پانی سے بھرے ہوئے ڈرمس رکھنے کا حکم دیا ۔ 24 گھنٹے دکانوں کے پاس کسی بھی قسم کا آتشزدگی کے واقعات پیش نہ آئیں ‘ قبل از وقت احتیاطی اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔ ان دکانوں کے مقامات پر متعلقہ میونسپال کمشنرس وافر مقدار میں پانی کا ذخیرہ رکھیں اور ہمیشہ آتش فرو گاڑی کو چوکنا رکھیں ۔ اس کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔18سال سے کم عمر بچوں کو پٹاخے فروخت نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ حکومت کے احکامات کے مطابق پٹاحوں کے عارضی دکانوں ‘ لائٹس جاری کرنے عہدیداران کو حکم دیا ۔ دیپاولی تہوار کے ضمن میں پٹاخے جلانے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات کے تدارک سے متعلق عوام میں وسیع تشہیر فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ‘کریم نگر ‘ پداپلی ‘ سرسلہ ‘ منتھنی آر ڈی اوز چندرا شیکھر ‘ نارائنا ریڈی ‘ بھکشا نائک ‘ سرینواس ‘ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر ٹیپورناچندر ‘ ایس بی ڈی ایس پی ‘ سری پربھاکر ‘ متعلقہ میونسپلال کمشنرس و دیگر نے شرکت کی ۔