پُرکشش آنکھیں

آنکھیں چہرے کا سب سے زیادہ سحرانگیز حصہ ہیں آپ کی پُرکشش آنکھیں دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان انمول آنکھوں  میں دوستی کے سچے جذبے بھی محسوس کرسکتے ہیں ۔ آپ کی آنکھوں کی تھکان مٹانے کیلئے سبز چائے ہی بہتر ہے ۔ یاد رکھیں کہ رات میں سوتے وقت آنکھوں کا میک اپ ضرور اُتار کر سوجائیں ورنہ آپ کے پُرکشش آنکھیں تازگی بخش ہوا سے محروم ہوجائیں گے ۔ ان کی دلکشی کھوجائے گی ، بھویں اور پلکیں بھی نمایاں طور پر خوشنما اور پُرکشش نظر آنے کیلئے آئی لائنر لگاتے وقت ان باتوں کا دھیان رکھیں کہ اس کا رنگ آپ کی بھوؤں اور پلکوں تک ہی محدود ہے ، مسکارے کے استعمال سے پلکیں اور بھویں گھنی اور چمکدار خوشنما نظر آئیں گی ، مسکارا پلکوں کے کونوں تک ہی محدود رہے ۔ اگر آپ کی بھویں قدرتی طور پر ضرورت سے زیادہ باریک ہوں تو آئی برو پینسل سے انہیں چوڑا کرلیں آئی برو پینسل اسی طرح چلائیں جس طرح بالوں کا رخ ہو بھووں کو نمایاں کرنے کیلئے ان پر مسکارا بھی لگایا جاسکتا ہے لیکن یہ بہت ہلکا لگانا چاہئے ۔ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ آنکھوں کو صاف کرنے کیلئے کسی اور کا تولیہ یا دستی استعمال نہ کریں ، اگر کسی دوسروں کے تولیہ کے استعمال کرنے سے آنکھوں کا شدید انفیکشن ہوسکتا ہے ، سونے سے قبل آنکھوں کو دھونا ضروری ہے کیونکہ اس سے دن بھر آنکھوں میں جمع ہوئی گرد و غبار دور ہوجاتی ہے ۔