پوکھرن نیو کلیئر تجربہ کی سالگرہ ‘ واجپائی کے حوصلہ کی ستائش

نئی دہلی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پوکھرن نیو کلیئر تجربات کی 17 ویں سالگرہ کے موقع وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سائنسدانوں اور ساتھ ہی ساتھ اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے غیر معمولی حوصلہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی نے ایک طاقتور قیادت کی اہمیت کا ثبوت دیا ۔ نریندر مودی نے ٹوئیٹر پر یوم قومی ٹکنالوجی پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی ۔ انہو ںنے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ دن خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ 1998 میں اسی دن ہندوستان نے پوکھرن (راجستھان) میں نیو کلیئر تجربات کئے تھے۔