آبی سرقہ کے واقعات نا ممکن ،مقامی کسانوں میں مسرت کی لہر
یلاریڈی یکم فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضور نظام کی دوران حکمرانی تعمیر کیا گیا پوچارم پراجکٹ کے کیچڑ والے دروازے مرمت کے بعد اور مضبوط ہوگئے ہیں ۔ پراجکٹ کی تعمیر کے بعد مرمت کیلئے فنڈ منظور کیا جانا پہلی مرتبہ ہے منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں منچپہ ندی پر 1916-1922 کے درمیان حضور نظام نے پوچارم پراجکٹ تعمیر کروایا تب سے آج تک کسی حکومت نے اس پراجکٹ کی مرمت کیلئے فنڈ منظور کئے نہ توجہ مبذول کی جس سے پراجکٹ کے کیچڑ والے دروازوں کی کو نقصان پہنچانے پر مقدمات بھی درج کروائے ۔ پھر بھی کوئی فائدہ نہ ہوا جس پر آبی سرقہ کو روکنے کیلئے کیچڑ کے دروازے بند کردیئے کا فیصلہ کیا جس کیلئے 81 لاکھ روپئے کا فنڈ منظور کیا گیا ۔ ایک ماہ قبل دروازے بند کرنے کا کام آغاز کیا گیا تھا جو اب اختتامی مراحل میں ہے ۔ پراجکٹ میں پڑھنے والی کیچڑ مٹی صاف کرنے کی غرض سے حضور نظام کی حکمرانی میں تب کے انجینئروں نے پوچارم پراجکٹ کو کیچڑ والے دروازے نصب کئے لیکن عرصہ دراز تک ان گیٹوں کو نہ کھولنے سے یہ گیٹ اندر دھنس گئے اور اس کے شٹرس کئی دنوں تک پانی میں رہنے سے خراب ہوگئے جس کو بہتر جان کر کچھ افراد اس سے آبی سرقہ کررہے تھے ۔ ایسے واقعات کے انسداد کیلئے عہدیداروں نے خصوصی فنڈ جاری کر کے ان گیٹوں کو ہمیشہ کیلئے بند کردیا جس سے کسانوں میں خوشی کی لہر ہے اب پراجکٹ کا آب ضائع ہونے سے رہ جائے گا ۔ اس طرح پوچارم پراجکٹ کیلئے تعمیرات کے زمانہ سے لیکر اب تک پہلی مرتبہ کثیر رقم مرمت پر لگائی گئی ہے ۔