یلاریڈی۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) افراد خاندان کے ساتھ تفریح کی غرض سے پوچارم پراجکٹ جاکر وہاں حادثاتی طور پر نوجوان غرق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شاہ پور سے تعلق رکھنے والا امیت سنگھ اپنی بیوی ہنو اور بیٹی مانیووا کے ساتھ کرسمس تہوار کے موقع پر دو دن قبل میدک میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آیا اور کل پراجکٹ کی تفریح کرنے کیلئے نکلے اور پراجکٹ میں امیت سنگھ نہاتے ہوئے حادثاتی طور پر بیوی کی آنکھوں کے سامنے ہی شوہر غرق ہوگیا اور وہ آہ و بکا کرنے لگی۔ تیراکوں نے تلاش کرنے پر نعش منگل کی رات دستیاب ہوئی۔ پوچارم وی آر او ہریش نے پراجکٹ پر آکر معائنہ کیا۔ حادثہ میدک میں ہونے پر گھن پور پولیس کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔