پوپ فرانسس کی اُردن آمد پر گارڈ آف آنر

عمان 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے اپنے تین روزہ مشرقی وسطیٰ کے دورہ کا آغاز اُردن میں آمد کے ذریعہ کیا۔ پوپ فرانسس شامی پناہ گزینوں کی خستہ حالی کا جائزہ لینے کے علاوہ شام میں جاری تشدد کے اُردن پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیں گے۔ کوئین عالیہ ایرپورٹ پر آمد کے فوری بعد اُنھیں گارڈ آف آنر پیش کیا جہاں کیتھولک قائدین نے اُن سے ملاقات کی۔ دوران پرواز اُنھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اُن کا دورہ چیلنج سے بھرپور ضرور ہے لیکن ثمر آور بھی ثابت ہوگا۔