پونے کی وکٹ غیرمعیاری قرار

نئی دہلی۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پونے میں مستعملہ وکٹ کو غیرمعیاری قرار دیا ہے۔ آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پونے کی وکٹ پر ایک رپورٹ بی سی سی آئی کو روانہ کردی گئی ہے اور ہدایت دی گئی ہے کہ اندرون 14 یوم جواب دے۔ براڈ نے آئی سی سی کے قواعد کے مطابق پونے کی وکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی رپورٹ داخل کردی ہے ، کیونکہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے افتتاحی مقابلے کا اندرون تین یوم نتیجہ آیا ہے جس میں ہندوستان کو 333 رنز سے شکست ہوئی۔