کوہلی 22 پوائنٹس کی گراوٹ کیساتھ 873 ویں مقام پر، آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں زبردست اُچھال
دبئی، 26 فروری (یواین آئی) آسٹریلیا کے لیفٹ آرم اسپنر اسٹیو او کیفے نے ہندوستان کے خلاف پونے میں پہلے ٹیسٹ میں 70 رن پر 12 وکٹ لینے کی حیرت انگیز کارکردگی سے اتوار کو جاری کردہ تازہ آئی سی سی رینکنگ میں اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے سیدھے 29 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ 333 رن سے شکست کھانے والی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔اے کیفے نے دونوں اننگز میں 6-6 وکٹ حاصل کرکے دنیا کی نمبر ایک ٹیم کو ڈھائی دن کے اندر شکست کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا۔ اے کیفے نے اس کارکردگی سے سیدھے چوٹی کے 100 میں چھلانگ لگاتے ہوئے 507 کی بہترین درجہ بندی کے ساتھ 29 واں مقام حاصل کر لیا۔ہندوستانی کھلاڑیوں کو اس میچ میں ناقص کارکردگی کا نقصان درجہ بندی میں میں کمی کے ساتھ اٹھانا پڑا۔ کپتان وراٹ کو دونوں اننگز میں صفر اور 13 رن بنانے پر 22 پوائنٹس کی تنزلی کے ساتھ اب وہ 873 پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں۔حالانکہ بلے بازی کی رینکنگ میں ان کا دوسرا مقام برقرار ہے لیکن نمبر ایک بیٹسمین آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے ان کا فاصلہ اب بڑھ کر 66 پوائنٹس کا ہو گیا ہے ۔پہلا ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے وراٹ اور اسمتھ کے درمیان فاصلہ 38 پوائنٹس کا تھا۔ پونے میں آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں شاندار 109 رن بنانے والے اسمتھ کے اب 939 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ا سمتھ آل ٹائم کی درجہ بندی کے معاملے میں ویوین رچرڈس اور گیری سوبرس جیسے سابق عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی 939 کی بہترین ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پونے ٹیسٹ میں وراٹ ہی نہیں بلکہ تمام ہندوستانی بیٹسمنوں نے مایوس کیا۔ چتیشور پجارا دو مقام گر کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ہیں۔ پجارا اب 11 ویں مقام پر ہیں۔اجنکیا رہانے کو بھی دو مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مرلی وجے چار مقام گر کر 30 ویں، روی چندرن اشون چھ مقام گر کر 49 ویں، رویندر جڈیجہ 10 مقام گر کر 65 ویں اور ردھمان ساہا 10 مقام گر کر 67 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ صرف لوکیش راہل کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور وہ 11 مقام کی بہتری کے ساتھ 46ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔گیندبازی میں بھی ہندوستانیوں کی ریٹنگ میں کمی درج کی گئی ہے ۔نمبر ایک گیندباز اشون کا چوٹی کا مقام برقرار ہے لیکن انہیں نو پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ اشون کے اب 878 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ جڈیجہ نے 17 پوائنٹس گنوائے ہیں۔ جڈیجہ کے 860 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے مقام پر برقرار ہیں۔آسٹریلیا کے تیز گیندباز جوش ھیزلوڈ اب ایک مقام کی بہتری کے ساتھ جڈیجہ کے برابر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ امیش یادو چار پائیدان کے فائدہ کے ساتھ اب 30 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مشل اسٹارک کا 10 واں، ناتھن لیون کا 18 واں اور ہندوستان کے ایشانت شرما کا 23 واں مقام برقرارہے۔